38

تمام ہمدردیاں بلور خاندان کے ساتھ ہیں‘نواز شریف

لندن ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری تمام ہمدردیاں ہارون بلور کے خاندان کے ساتھ ہیں، پشاور میں دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے،حقائق سامنے آنے تک واقعہ سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔ بدھ کو نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ضمانت سے متعلق معلوم نہیں، حفاظتی ضمامت سے متعلق وکلاء سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

پشاور میں دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے، میری تمام ہمدردیاں ہارون بلور کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسفند یار ولی، غلام بلور اور ان کی پارٹی کے ساتھ ہمدردی ہے،اللہ تعالی شہداء کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے، حقائق سامنے آنے تک واقعہ سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں