46

پی سی سمیت 5بڑے فاسٹ فوڈز کے منیجر گرفتار

پشاور۔محکمہ خوراک نے وزیرخوراک کی ہدایت پر صوبے کے کے بڑے ہوٹل پرل کانٹی نینٹل (پی سی) سمیت 5بڑے فاسٹ فوڈز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گراں فروشی پر ان کے منیجرز کو گرفتار کرنے کیلئے متعلقہ تھانوں کو مراسلے جاری کر دیئے ۔

گزشتہ روز ڈدائریکٹر خوراک سعادت حسن ٗ ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض الکریم کی ہدایت پر راشننگ کنٹرولر آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور فوڈ انسپکٹر محسن علی خان نے گزشتہ روز خیبر روڈ پر واقع پی سی ہوٹل ٗ یونیورسٹی روڈ پر چیف برگر ٗ چیف گرل ٗ چائے خانہ اور پیزا ہٹ میں کاروائی کی۔

جہاں پر قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں چھاپہ مار ٹیم نے فوری طور پر متعلقہ تھانوں کو مذکورہ ہوٹلوں وفاسٹ فوڈز کے منیجروں کی گرفتاری کے لئے مراسلے ارسال کئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں