42

بلاول بھٹو کا پشاور میں جلسہ ملتوی

پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحہ یکہ توت کے شہداء کیلئے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آج پشاور میں ہونے والا بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ ملتوی کر دیا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری شیڈول کے مطابق آج دوپہر تین بجے پشاور پہنچیں گے وہ ائیر پورٹ سے صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان کی رہائش گاہ جائیں گے ۔

جس کے بعد چیئرمین پی پی فاتحہ خوانی کیلئے بلور ہاؤس روانہ ہونگے بلاول بھٹو زرداری پشاور میں پریس کانفرنس بھی کرینگے جبکہ صوبائی صدر کی رہائش گاہ پر سانحہ یکہ توت کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بھی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں