35

پاکستانی گانا ’’منڈا بگڑا جائے ‘‘ کا بھارتی ریمکس

ممبئی: بالی ووڈ نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماضی کا ایک اور مقبول ترین پاکستانی گانا ’’منڈا بگڑاجائے‘‘ چرالیا۔

بالی ووڈ میں پاکستانی گانے چرانے کا ٹرینڈ نیا نہیں بلکہ بھارتی فلمسازو پروڈیوسرز اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے پاکستانی فلمسازوں کی اجازت کے بغیر گانے چراکر اپنی فلموں میں شامل کرتے آئے ہیں۔

حال ہی میں ایشوریا رائے کی فلم’’پھنے خان‘‘میں پاکستان کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالی ’’ہلکا ہلکا سرور‘‘کی نہایت خراب نقل پیش کی گئی جس کے باعث پاکستانی شائقین میں بے حد غصہ پایا جاتا ہے اوراب بالی ووڈ نے 90 کی دہائی کے مقبول ترین پاکستانی گانے ’’اماں دیکھ تیرا منڈہ بگڑا جائے‘‘کو چرا کر ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے اور ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس گانے کا کریڈٹ پاکستان کو نہیں دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں