44

بھارت کے تحریک ا نصاف رہنماؤں سے رابطے تیز

نئی دہلی ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور متوقع وزیر اعظم عمران خان کی حکومت بنتے دیکھ کر بھارت نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطے تیز کردئیے ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کا نیامشن یہ ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ اپنے رابطے میں مزید اضافہ کرے اور خاص کر ایسے رہنما جن کا نئی حکومت میں خاص عہدوں پر مامور ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات میں عمران خان کی کامیابی پربھارتی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ پاکستان کی نئی حکو مت نے کہا کہ پاکستانی عوام کے خیال میں وزیر اعظم نریندر مودی خواہش مند ہیں کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت دوبارہ آئے جبکہ انہوں نے اس بات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسا ہرگز نہیں چاہتے ان کے لیے تمام سیاسی جماعتیں برابر ہیں،بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہی پاکستان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی ان کے تعلقات اچھے رہیں جن میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے وزیر اعظم مودی سے عمران خان کو مبارکباد دینے کا مطالبہ نہیں کیا جبکہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے گذشتہ روزعمران خان کو فون پر مبارک باد دی۔صدر اشرف غنی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ماضی کی تمام باتوں کو فراموش کرکے خوشحال سیاسی، سماجی اور اقتصادی مستقبل کی جانب قدم بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں