37

شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے پر اکشے کمار کا صحافیوں کو کرارا جواب

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے شاہ رخ خان سے موازنہ کیے جانے پر صحافیوں کو کرارا جواب دے دیا۔

اداکار اکشے کمار ان دنوں فلم ’’گولڈ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہاکی کوچ تپن داس کا کردار نبھارہے ہیں جو ایک بکھری ہوئی ہاکی ٹیم کو اکٹھا کرکے اسے اولمپک تک پہنچانے کا عزم کرتا ہےاور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ فلم کی کہانی اوراکشے کمار کا کردار کافی حد تک شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’’چک دےانڈیا‘‘ سے ملتا ہے۔ ’’چک دےانڈیا‘‘میں بھی شاہ رخ خان نے ایک ہاکی کوچ کا کردار نبھایاتھا جو اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتواتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں