45

عمران خان کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، عامر خان

ممبئی: بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان کے متوقع وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری کا کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا لہٰذا وہ پاکستان نہیں جارہے۔

گزشتہ روز خبریں آئی تھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق بھارتی کرکٹرز نوجوت سنگھ سدھو، سنیل گواسکر، کپل دیواوراداکارعامر خان کو تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا ہے تاہم اداکار عامر خان کی جانب سے انہیں کسی بھی قسم کا دعوت نامہ موصول ہونے کی تردید کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں