37

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ‘ ایک اور کشمیری شہید

سری نگر۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک کشمیری شہید اور ایک زخمی ہوگیا،رواں ماہ کے پہلے 4 روز میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 12 ہوگئی،حریت رہنماوں کی نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال ۔کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر نہتے عوام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

تازہ واقعے میں بھارتی دستے راشٹاریہ رائفل 58 نے گزشتہ شب ضلع رامبن کی تحصیل گول میں مقامی آبادی پر فائرنگ کی جس سے ایک کشمیری شہید ہوگیا۔شہید نوجوان کی شناخت محمد شفیع گجر کے نام سے ہوئی ہے ۔ زخمی نوجوان شکیل احمد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ دونوں نوجوان مویشیوں کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک تھے۔

حریت رہنماوں نے نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ۔ دوسری جانب ضلع رامبن کے ایس ایس پی موہن لال نے کہا ہے کہ کاروباری افراد پر فائرنگ اور جانی نقصان پر بھارتی فوج کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے 4 روز میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ گھر گھر تلاشی اور چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں