29

عمران خان کا پنجاب ہاؤس میں رہائش اختیار کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بطور وزیراعظم پنجاب ہاؤس کی اینکسی میں رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ویک اینڈ کو اپنی رہائش گاہ بنی گالہ چلے جائیں گے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی پنجاب ہاؤس میں رہائش اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب ہاؤس الیکشن اینکسی اور وزیر اعظم آفس کے سیکرٹریٹ کے درمیان فاصلہ کم ہے۔

اور عمران خان کی رہائش اور دفتر آنے جانے پر عوام کو بھی مشکلات پیش نہیں آئیں گی ،عمران خان کی ہدایت پر پنجاب ہاؤس اینکسی کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ،عمران خان ویک اینڈ پر واپس اپنی رہائش گاہ بنی گالہ چلیں جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں