32

متحدہ اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج

اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اورایم ایم اے سمیت اپوزیشن جماعتوں نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کر تے ہوئے جعلی الیکشن نامنظور کے نعرے لگا ئے اور چیف الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ بدھ کو الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں ہم خیال جماعتوں کے رہنما شریک تھے جن میں راجہ ظفر الحق، مشاہد اللہ خان، نہال ہاشمی، مشاہد حسین سید، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، نوید قمر، فرحت اللہ بابر، محمود اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری اور زاہد خان سمیت دیگر موجود تھیسیاسی جماعتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی احتجاج میں شریک ہوئی جو جعلی الیکشن نامنظور کے نعرے لگا ئے ۔

سیاسی رہنما ؤ ں نے کہا احتجاج میں کارکنان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی، احتجاج پر امن ہوگا جس میں الیکشن کے خلاف چارج شیٹ جاری کی جائے گی۔اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے چیف الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان میں متحد ہوکر احتجاج کریں گے۔دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن تک صرف ارکان پارلیمنٹ کوجانیکی اجازت ہوگی اور کارکن ریڈ زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے اندر اور باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور الیکشن کمیشن کے باہر خاردار تاریں لگادی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کے دفتر میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ادھر جے یو آئی(ف )نے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کیا جہاں کارکنان نے بنوں میں لنک روڈ پر مظاہرہ کرتے ہوئے انڈس ہائی وے ٹریفک کے لیے بند کردی۔جے یو آئی کے کارکنوں نے کوئٹہ، زیارت، چمن، لورالائی اور ژوب شاہراہ کچلاک پر بندکردی جب کہ کوئٹہ، تفتان، مستونگ، قلات، خضدار اور کراچی شاہراہ لک پاس کیمقام پر بند کی گئی۔اس کے علاوہ کوئٹہ، نوشکی، خاران اور دالبندین آر سی ڈی شاہراہ بھی مختلف مقامات پر بند کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں