39

شریف خاندان کیس کی سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا

لاہور۔لاہور ہائیکورٹ کا نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کیخلاف درخواست کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے شریف فیملی کی سزاؤں کیخلاف درخواست کی سماعت کی، درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ نیب کا قانون ختم ہو چکا۔

سارا ٹرائل غیر قانونی ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے شریف فیملی کی سزاؤں کیخلاف کیس کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پرکیس نہیں سن سکتا۔جسٹس شمس محمود مرزا کی معذرت سے 3 رکنی فل بنچ ٹوٹ گیا،اس پر نیابنچ تشکیل دینے کیلئے فائلیں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوارسال کرد ی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں