46

وزیر اعلی کیلئے خصوصی مشیروں کی تقرری کا اعلامیہ جاری

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے مزید ایک مشیر کاتقرر کرتے ہوئے تمام مشیروں اور معاون خصوصی کی تقرری کااعلامیہ جاری کردیاہے جس کے مطابق صوبائی مشیر ضیاء اللہ بنگش کو محکمہ تعلیم دیاگیاہے اسی طرح سینئربیوروکریٹ اور نیپرا کے سابق چیئر مین حمایت اللہ خان کو بھی وزیر اعلیٰ کامشیرمقرر کیاگیاہے ۔

جن کو محکمہ توانائی اوربرقیات حوالہ کیاگیاہے اعلامیہ کے مطابق عبدالکریم خان صنعتوں اور کامران بنگش انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ہونگے واضح رہے کہ ضیاء اللہ بنگش ،کامران بنگش اورعبدالکریم خان کو تین ہفتے قبل نامزدکیاگیاتھا مگر انکااعلامیہ جاری نہیں ہوسکاتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں