30

انتقامی کاروائیوں کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے ، اسحاق ڈار

لندن۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں دو فلیٹس کی ملکیت سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کے الزامات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری پاکستان سے باہر لندن میں تو کیا دنیا میں کہیں بھی کوئی جائیداد نہیں،لندن میں دو فلیٹس کا دعوی جھوٹا ہے، یہ الزامات میرے خلاف چلائی گئی منفی مہم کا حصہ ہیں، اگر شہزاد اکبر سچے ہیں تو فلیٹس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوسی شہزاد اکبر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں دو فلیٹس کی ملکیت سے متعلق شہزاد اکبر کے الزامات حقائق کے منافی ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کے لندن میں دو فلیٹس کا دعوی جھوٹا ہے، یہ الزامات میرے خلاف چلائی گئی منفی مہم کا حصہ ہیں، اگر شہزاد اکبر سچے ہیں تو فلیٹس کی تفصیلات منظر عام پر لائیں۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسائل سے نمٹنے میں ناکامی پر وزرا عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے الزامات لگا رہے ہیں جب کہ شہزاد اکبر کے الزامات پی ٹی آئی کی روایتی سیاست کا حصہ ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت انتقامی کارروائیوں کے لیے نیب کو استعمال کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں