29

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد۔ وزیراعظم عمران خان کے دورۂ چین کو حتمی شکل دے دی گئی، عمران خان3 نومبر کو دورۂ چین کے لئے روانہ ہوں گے۔ چھ نومبر تک اعلیٰ سطح ملاقاتیں اور اجلاسوں میں شرکت کرینگے۔ سی پیک اور دیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات بھی زیرغور آئیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان تین نومبر کو دورۂ چین کے لئے روانہ ہونگے اور چھ نومبر تک چین میں مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور چینی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔

عمران خان کے دورۂ چین کے دوران سی پیک اور دیگر شعبوں میں تعاون کے معاملات زیرغور آئیں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اس دعمر، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد، وزیر منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار اور دیگر اعلیٰ حکام بھی چین جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں