43

آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، عامر ڈراپ

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 24 سے 28 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 اکتوبر، دوسرا 26 اور تیسرا 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف محدود اوورز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، بابر اعظم، وقاص مقصود، صاحبزادہ فرحان، آصف علی، حسین طلعت، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

فاسٹ بولر محمد عامر کو خراب کارکردگی کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی سے بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں