34

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی نرخ میں کمی ریکارڈ

کراچی۔انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو گیا، امریکی کرنسی 133 روپے 72 پیسے پر بند ہوئی۔ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قدر میں آج تھورا بہت اتار چڑھاو دیکھا گیا۔

دوران ٹریڈنگ امریکی کرنسی 133 روپے 85 پیسے کی سطح پر بھی دیکھی گئی تاہم دن کے اختتام پر ڈالر فروخت کرنے والو ں کا پلڑا بھاری ہوا تو روپیہ مستحکم ہوا اور امریکی کرنسی 133 روپے 72 پیسے پر بند ہوئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے کمی کیساتھ 134 روپے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں