38

سپریم کورٹ کا وزیراعظم کو گھر فوری ریگولرائز کرنیکا حکم

اسلام آباد۔ سپریم کورٹ نے بنی گالہ تجاوزات کو ریگولرائز کرنے سے متعلق اجلاس کا نتیجہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی

چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان نے تجاوزات سے متعلق مسئلہ خود اٹھایا تھا‘ سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان جرمانہ دیں گے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی ، ایڈ یشنل اٹار نی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔اے اے جی نے کہا عدالت کی تشکیل کمیٹی کا دوبارہ اجلاس ہے ،وقت در کار ہوگا، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مزید کوئی وقت نہیں دوں گا ، آج سب سیپہلے وزیر اعظم عمران خان کو جرمانہ ادا کر ناہو گا،وقت نہیں ملے گا۔

ایڈ یشنل اٹار نی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم جرمانہ ادا کر نیکو تیار ہے ، ہم نے ٹیرف سیمتعلق سفارشات گزشتہ کابینہ کوبھیجی تھیں۔جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے اب تووزیر اعظم عمران خان ہیں معاملہ انہوں نے ہی اٹھایا تھا، 24 گھنٹے میں کا بینہ سے وہ خود ٹیرف کی منظوری کراسکتے ہیں،وزیراعظم کو سب سے پہلے اپنا گھر ریگولرائز کرانا چاہیے، عمران خان دوسروں کیلئے مثال بنیں۔

ایڈیشنل اٹار نی جنرل نے درخواست کی 3 دن کا وقت دے دیں ، جس پر چیف جسٹس نے دوٹوک الفاظ میں کہا نہیں دیں گے تین دن کا وقت، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا آج تین بجے آپ کی تشکیل کردہ کمیٹی کی میٹنگ ہے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا سی ڈی اے میں سب سے زیادہ گڑبڑ ہو رہی ہے، ٹھیک ہے پانچ بجے تک مجھے کمیٹی کے فیصلے سے متعلق آگاہ کریں۔بعد ازاں بنی گالا میں غیر قانونی تعمیرات کیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں