30

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلیے ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کل ابو ظہبی میں پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی۔

ابوظہبی میں ہونے والی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتان اور اسپانسر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے، بعدازاں میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور کیوی ہم منصب کین ولیمسن نے پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ جمانے کا عزم ظاہر کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے دبئی میں ہوگا جب کہ تیسرے میچ کے لیے دونوں اسکواڈ ایک بار پھر ابوظہبی واپس آئیں گے جہاں میچ کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں