42

افغانستان میں 2بسوں سے پچیس مسافروں کو یرغمال

کابل ۔افغانستان میں طالبان نے دو بسیں روک کر پچیس مسافروں کو یرغمال بنا لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلعی پہولیس کے سربراہ غفور خان نے بتایا کہ صوبہ بلخ کے ضلع زاری میں طالبان کے ایک گروپ نے دو بسوں کو روکا اور ان میں گھس کر مردوں کو انکی خواتین سے علیحدہ کیا جسکے بعد پچیس مردوں کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے ۔ تاہم طالبان نے فوری طور پر مسافروں کو یرغمال بنانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں