47

ایمرٹس کے لیے دنیا کی بہترین ایئرلائن کا ایوارڈ

کراچی: ایمرٹس نے دنیا بھر اور یو ایے ای کی بہترین ایئرلائن ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

ایمرٹس نے دنیا بھر اور یو ایے ای کی بہترین ایئرلائن ہونے کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ یہ ایوارڈ ’’دی ٹیلی گراف‘‘ کے لگژری ٹریول میگزین الٹرا ٹریول یو کے اور الٹرا ٹریول مڈل ایسٹ کے 5 لاکھ قارئین کی ووٹنگ سے دنیا کی بہترین لگژری ٹریول کی خدمات پیش کرنے کے ضمن میں تفویض کیا گیا۔

ایمرٹس کے صدر سر ٹم کلارک نے گزشتہ شب دبئی میں گلوبل ٹریول انڈسٹری کے اہم ارکان پر مشتمل تقریب میں وصول کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں