47

یاسر شاہ جنوبی افریقا میں ٹیم کو تاخیر سے جوائن کریں گے ​​​​​​​

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نجی مصروفیات کی وجہ سے جنوبی افریقا میں ٹیم کو تاخیر سے جوائن کریں گے۔

قومی ٹیم بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دورہ جنوبی افریقہ کے لئے لاہور سے براستہ دبئی روانہ ہو رہی ہے، کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اورشان مسعود کراچی سے اڑان بھریں گے، امام الحق، فخرزمان، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عباس، حسن علی، محمد عامر،  شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف لاہور سے روانہ ہوں گے، فیملی  مسائل کی وجہ سے یاسر شاہ کو فی الحال پاکستان میں رکنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

لیگ اسپنر 20 دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہو جائیں گے، یاسر شاہ ساؤتھ افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف 19 دسمبر سے شروع ہونے والے 3 روزہ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں