42

آسٹریلیا میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول

میلبرن۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول ہوا ، پیکٹ وصول کرنے والی خاتون سفارتکار میں اسبیٹوس پوائزنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قونصلیٹ کو موصول ہونے والے پیکٹ میں اسبیٹوس نامی کیمیکل ہے۔قونصلیٹ حکام کے مطابق کیمیکل کی شناخت کے بعد اتون سفارتکار کو قوارنٹین دی گئی ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پیکٹ تاحال قونصلیٹ کے کمپانڈ میں موجود ہے، آسٹریلیا کی کیمکل ہینڈلنگ کی اسپیشل ٹیم قونصلیٹ پہنچ گئی ۔پولیس کی بھاری نفری قونصل خانے کے باہر موجود رہی، جبکہ آسٹریلوی دفترخارجہ نے پیکٹ ملنے کے بعد تمام سفارتی مشنز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ بدھ کی صبح آسٹریلیا میں پاکستانی قونصلیٹ کو مشتبہ پیکٹ موصول ہوا تھا جس کی اطلاع آسٹریلوہ دفترخارجہ کو دی گئی، دفترخارجہ کے اعلی حکام نے فوری طور قونصلیٹ پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں