64

عامر طفیل سوئی ناردرن گیس کمپنی کے نئے ایم ڈی مقرر

اسلام آباد۔سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل کو کمپنی کا نیا ایم ڈی تعینات کردیا گیا، ملک میں حالیہ گیس بحران کے بعد سوئی ناردن گیس کمپنی کے ایم ڈی امجد لطیف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عامر طفیل کو سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نیا ایم ڈی تعینات کردیا گیا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں عامر طفیل کو نیا ایم ڈی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

عامر طفیل اس سے قبل ڈپٹی ایم ڈی کیطور پر کام کررہے تھے۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس ہیڈ کوارٹرز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس میں قائم مقام ایم ڈی کے لیے عرفان ظفر ، سید رضوی اور محمد وسیم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے، گیس بحران کے باعث امین راجپوت کو ایم ڈی کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں