63

راجہ پرویز اشرف کیخلاف 2 کروڑ کا دعویٰ دائر

اسلام آباد۔راجہ پرویز اشرف کا گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق پولیس اہلکارکے والد نے مالی معاونت نہ کرنے پر سابق وزیراعظم کیخلاف سول عدالت میں 2 کروڑ روپے کا دعوی دائر کر دیا

عدالت نے سابق وزیراعظم کو 17جنوری کو پیشی کا نوٹس جاری کر دیا۔متوفی پولیس اہلکار ذیشان عباسی کے والد نے درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ ان کا بیٹا گھر کا واحد کفیل تھا، جو راجہ پرویز اشرف کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا، راجہ پرویز اشرف نے تسلیم کیا کہ ٹکرمارنے والی گاڑی انہی کی تھی۔

امجد عباسی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثہ نہ ہوتا تو متوفی کے خاندان کو 60 سال میں 2 کروڑ تک آمدنی ہو سکتی تھی، گاڑی کا مالک ہونے کی وجہ سے تمام رقم بھی پرویز اشرف کو ادا کرنی ہے۔ عدالت راجہ پرویز اشرف کو 2 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں