84

’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی پاکستانی سینما میں تاریخ رقم کرنے کی تیاری

کراچی: پاکستان کی کامیاب ترین فلم’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘سیریز کی تیسری فلم’’جوانی پھر نہیں آنی3‘‘بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

نامور پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر فلموں کے شائقین کے لیے اچھی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی کامیاب ترین فلم سیریز’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ کی تیسری فلم’’جوانی پھر نہیں آنی3‘‘بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ ہمایوں سعید نے انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ان کے علاوہ اداکار فہد مصطفیٰ اورواسع چوہدری بھی موجود ہیں اور اسکرپٹ دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں