71

مظفر آباد میں مسافر وین کھائی میں جا گری

باغ۔آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کے علاقے ہالن شمالی میں مسافر وین پھسلن کے نتیجے میں گہری کھائی میں جا گری ۔ جس سے 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع حویلی کے نواحی علاقے ہالن شمالی سے کہوٹہ جانے والی مسافر وین ہالن شمالی کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کی وجہ سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں محمد آصف ، محمد حنیف ، فرید خان ، خلیل اور عمر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ مزید 4 افراد حادثے میں شدید زخمی ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ریسکیو ٹیموں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ واقعہ پر وزیر اعظم آزاد کشمیر نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں