28

پاک فوج نے کوہستان میں پھنسے 7 افراد کو ریسکیو کرلیا

کوہستان: پاک فوج نے ضلع کوہستان میں برف باری کے باعث پہاڑوں پر پھنسے 7 افراد کو ریسکیو کرکے ان کی جان بچا لی۔

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گزشتہ روز سے برف باری کی وجہ سے لاپتہ ہونے والے 7 افراد کو پاک فوج نے تلاش کرکے انہیں ریسکیو کرلیا، پاک فوج نے شدید برف باری کے باوجود ریسکیو مشن کامیابی سے مکمل کیا اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ پاک فوج شمالی علاقہ جات میں بھی شدید برف باری کی وجہ سے پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشننز جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ برف باری کے باعث بند ہونے والی رابطہ سڑکوں سے برف ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنےمیں انتظامیہ کے شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں