83

سی پیک کے تحت 19 ارب ڈالر مالیت کے10 منصوبے مکمل

اسلام آباد ۔سفارتخانے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے کے تحت 19 ارب ڈالر مالیت کے10 منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں ، 12 منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ چینی سفارت خانہ کے حکام کے مطابق سی پیک سے پاکستان میں 2030ء تک روزگار کے 7 لاکھ سے زیادہ نئے مواقع پیدا ہوں گے جس سے غربت کی شرح میں کمی اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

سی پیک کی تکمیل سے پا کستان میں خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے، منصو بے کے خلاف ہونے والی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے۔ حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر کرنے میں گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔

ترقی پذیر ملک ہونے کے ناطے پاکستان سی پیک منصوبوں کیلئے صرف مقامی وسائل پر بھروسہ نہیں کرسکتا، منصوبہ سے مختلف خطوں کے مابین رابطہ سازی بہتر ہوگی جبکہ پاکستان میں انفراسٹرکچرکی بہتری ممکن ہوسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں