49

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

لاہور۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں وفاقی حکومت،اوگرا،وزارت پٹرولیم اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواستیں پہلے سے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، جب تک زیر سماعت درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست گزار نے مزید موقف اپنایا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی۔عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں