44

عید کی خوشیوں میں غرباء کو ضرور شامل کرنا چاہیے ٗوزیراعلیٰ محمودخان

پشاور۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ تمام ہم وطنوں بلخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو عید الضحیٰ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ عید کی خوشیوں میں غرباء اور بے سہارا لوگوں کو شامل کرنا چاہیے عید کے پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے مظلوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حق خودارادیت کیلئے کشمیری عوام کا جان و مال کا نذرانہ قربانی کی عمدہ مثال ہے۔

کشمیری عوام کو انکی قربانیوں کا ثمر آزادی کی صورت میں جلد ملے گا ہمیں بطور قوم عہد کرنا چاہتے کہ ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں