21

کشمیریوں کی آزادی کیلئے گھروں سے نکلنا پڑیگا، خورشید شاہ

سکھر۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا اختلافات بھلاکرآگے بڑھیں گے تو کشمیرآزاد ہوگا، ہمیں کشمیرکی آزادی کے لئے لڑنا ہے، کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا اختلافات بھلاکرآگیبڑھیں گے تو کشمیرآزاد ہوگا، ہمیں ملکر لڑنا پڑے گا، کراچی سے کشمیر اور گلگت تک نکلنا پڑے گا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 80ہزارکے قریب لوگ شہیدہوچکے ہیں، ہمیں دھکاوے کی جنگ نہیں لڑنی، ہمیں وہ مکا دکھانا ہے، جو لیاقت علی خان نے دکھایا تھا۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ہمیں کشمیرکی آزادی کے لئے لڑنا ہے۔

مسلمانوں کا قتل عام قبول نہیں، دنیا ہمیں لالی پاپ دیتی ہے، دنیا کہتی ہے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کریں گے مگر بھارت کو تھپکی دیتے ہیں۔انھوں نے شعر پڑھا کہ اتحاد ختم ہوتا گیا اورہم ٹوٹتے گئے، کربلا کے ظالموں کے آگے نہیں جھک یتو تم کیا چیزہو۔خیال رہے پاکستان بھر میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منا یا گیا ، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے اسلام آباد میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں کردیئے گئے ہیں۔

ایوان صدر، وزیراعظم آفس، سپریم کورٹ کی عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں ہیں پارلیمنٹ ہاس پربھی قومی پرچم سرنگوں ہے جبکہ شاہرادستور پر سیاہ جھنڈے لہرا دیے گئے ہیں، صوبائی حکومتوں نے بھی آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں