37

حمزہ علی عباسی نے شادی کی تصدیق کردی

معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔

سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اپنی پوسٹس میں حمزہ علی عباسی نے اس بات کی تصدیق کی، جس کے بارے میں رپورٹ پہلے ہی وائرل ہوچکی تھی۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا ‘میں نے 25 اگست کے بعد یہ بتانے کا ارادہ کیا تھا مگر چونکہ خبر پہلے ہی باہر آچکی ہے تو میں تصدیق کرتا ہوں، ہاں میں دانستہ طور پر میری اور نیمل کی شادی کے حوالے سے عوامی توجہ ایک پیغام پھیلانے کے لیے حاصل کررہا ہوں، میں یہ الفاظ ان افراد کے لیے کہہ رہا ہوں کہ جو میرے جیسے حالات سے گزر رہے ہوں اور حوصلہ افزائی کی کوشش کررہے ہوں، جب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ یہ کوئی پریوں کی داستان نہیں اور یہ سچ ہے کہ آپ کو مرنے کے بعد اپنے رب کے سامنے احتساب دینا ہے، تو آپ بدلتے ہیں’۔

انہوں نے مزید لکھا ‘آپ کی پہلی ترجیح دنیا کی بجائے کود کو بدلنا ہوتا ہے، آپ اپنی زندگی کو دیکھتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ بہت کچھ ایسا ہے جو آپ کو راحت فراہم کرتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ چیزیں اللہ کو ناخوش بھی کرتی ہیں۔ آپ ان معاملات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر آپ کی کوششیں مکمل نہیں ہوتیں، آپ اکثر بہت بری طرح ناکام ہوتے ہیں، آپ کا حوصلہ ختم ہوتا ہے مگر پھر بھی کوشش جاری رکھتے ہیں، آپ اللہ سے مدد کی التجا کرتے ہیں اور کتنی بار ہی ناکام کیوں نہ ہوں، مگر اللہ کی خوشنودی کے لیے اپنی کوششوں سے دستبردار نہیں ہوتے اور ان چیزوں سے گریز کرتے ہیں جو وہ پسند نہیں کرتا’۔

اداکار کا کہنا تھا ‘پھر ایک دن اللہ آپ کے خلوص سے مطمئن ہوتا ہے اور آپ کی خامیوں سے بھرپور کوششوں کو قبول کرلیتا ہے، وہ آپ کو انعام دیتا ہے اور آپ کے دل کو ایسی چیزوں کے لیے کھول دیتا ہے جو اس سے پہلے آپ نہیں سوچی بھی نہیں ہوتیں، کچھ لوگ محبت میں گرفتار ہوکر یا تنہائی یا خاندان یا بچوں کے لیے شادی کرتے ہیں، یہ اچھی وجوہات ہیں، مگر میرا یقین کریں جب آپ کی واحد وجہ اللہ کو خوش کرنا ہو تو اللہ مجھ جیسے شخص، جو مخالف صنف کے بارے میں کبھی جذباتی نہیں ہوتا، اور شادی کا خیال کبھی اس کے ذہپن میں نہیں سماتا، اللہ اس شخص کو اس شخص کو اپنی 2 سال پرانی دوست نیمل کے پاس لے جاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ وہ اس سے کوئی تعلق (گرل فرینڈ/ بوائے فرینڈ) نہیں چاہتا اور وہ نہ ہی اس سے محبت کا دعویٰ کرتا ہے، مگر وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے تاکہ اللہ کو خوش کرنے کی اس کی کوششیں مضبوط ہوں’۔

انہوں نے لکھا ‘اور وہ اس کے لیے تیار ہوگئی نہ صرف شادی کے لیے بلکہ اس راہ میں میرے ساتھ چلنے کے لیے خوشی کا اظہار کیا، اب ہم ایک دوسرے کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے، تو ہاں 25 تاریخ کو ہمارے نکاح اور 26 اگست کو ولیمے کی چھوٹی تقاریب ہوں گی اور ہم اکھٹے زندگی گزاریں تاکہ مل کر اللہ کو خوش رکھ سکیں’۔

اس پوسٹ کو مکمل ان کے ٹوئیٹ میں پڑھ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں