76

پی سی بی کا ڈومیسٹک فارمیٹ بہتر نتائج لائے گا، اظہر علی ​​​​​​​

لاہور: سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے کھیل کا معیار بڑھے گا اور نیا فارمیٹ بہتر نتائج لائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ پر کوئی پریشانی نہیں، دو بڑے اور سینئر کھلاڑیوں کے جانے سے ٹیم کو فرق ضرور پڑا، کوشش کررہے ہیں یونس خان اور مصباح الحق کا خلا پر کر سکیں، قومی ٹیم کا مستقبل روشن ہے اور پاکستان کے پاس میچ کا فنش کرنے والے پلئرز موجود ہیں ، صرف تجربہ کی ضرورت ہے۔

اظہرعلی نے کہا کہ پری سیزن کیمپ تمام کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے بہتر ین موقع ہے، انگلینڈ سے آیا ہوں اور یہاں کنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہا ہوں جب کہ جب ٹیسٹ کی قیادت چھوڑی اس وقت حالات کے مطابق بہترین فیصلہ تھا، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی، ون ڈے کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے ابھی سوچا بھی نہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ پی سی بی کا ڈومیسٹک فارمیٹ بہتر نتائج لائے گا اور ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بڑھے گا، اس سسٹم میں تمام کھلاڑیوں کو اپنی بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔ امید ہے ٹیم کے نئے کوچ کے حوالے سے بورڈ بہترین فیصلہ کرے گا۔ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے مجموعی طور پر بہتر ین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں