20

مودی سرکار نے کشمیریوں سے روزگار بھی چھین لیا

سری نگر۔مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے کرفیوں کے باعث آئی ٹی کی انڈسٹری میں پندرہ سوکشمیری نوکریوں سے فارغ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قبوضہ کشمیرمیں بھارت کے سخت کرفیونے کشمیریوں کے روزگار بھی چھین لیے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں انتہاپسندمودی سرکار کے پانچ اگست سے جاری سختیوں اور کرفیو کے باعث صرف آئی ٹی کی انڈسٹری میں پندرہ سوکشمیری ملازمین نوکریوں سے محروم ہوگئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کرفیو کی وجہ سے آئی ٹی کمپنیوں سے وابستہ زیلی کمپنیوں کوشدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں