110

پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر کرارا جواب

راولپنڈی: بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر افواج پاکستان کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں، بھارتی فوجی کمانڈرز کو مقبوضہ کشمیر میں حالات کنٹرول کرنے میں ناکامی پر یہ مایوسی ہے، اسی مایوسی میں بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر سے متعلق غیرذمہ دارانہ باتیں کررہے ہیں۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

Irresponsible statements by Indian military commanders particularly about AJ&K are expression of their frustration due to their failure to handle situation in IOJ&K and attempts to divert world’s attention from Indian state terrorism and siege of IOJ&K.

9,355 people are talking about this

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مبینہ دہشتگردوں کے کیمپ کی موجودگی کا الزام فالس فلیگ آپریشن اور مہم جوئی کا بہانہ ہے، اگر اس کی کوشش کی گئی تو یہ خطے کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کسی بھی قیمت پر کسی جارحیت اور مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ بالاکوٹ میں تربیتی کیمپ موجود ہیں اور 500 لوگ کشمیر میں داخل ہونے کے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں