27

عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

نیویارک: وزیر اعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ پیش کرتے ہوئے دنیا کے سامنے بھارتی حکومت کے مظالم کو اجاگر کریں گے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا مقدمہ انتہائی موثر طریقے سے پیش کریں گے وہ یہاں صرف کشمیر کے مسئلے اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے ہی آئے ہیں۔

عمران خان کے خطاب کی مناسبت سے ملک بھر میں تحریک انصاف کی جانب سے جگہ جگہ اسکرینیں نصب کی گئی ہیں جب کہ عالمی میڈیا نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں