164

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائر

اسلام آباد: نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائر کردیا۔ نیب نے جعلی اکاؤنٹس معاملے کے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس معاملے میں آصف زرداری کے خلاف یہ تیسرا ریفرنس ہے۔

ریفرنس میں نیب کا موقف ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کی فرنٹ کمپنی ہے، ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے غیرقانونی ٹھیکہ لیا، کاغذات میں منصوبہ مکمل کیا گیا جب کہ موقع پر کوئی کام ہی نہیں ہوا، ہریش اینڈ کمپنی کے ٹھیکے کی رقم نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات پر خرچ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں