2,714

بنگلادیش میں امیر جماعت اسلامی کی پھانسی پر یورپ کی خاموشی دہرا معیار ہے، ترک صدر

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردگان نے بنگلادیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کی پھانسی پر یورپ کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دہرا معیارقراردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق استنبول میں ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے  ترک صدر نے بنگلادیش کی جانب سے  جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دیے جانے پر یورپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر یورپ سیاسی پھانسیوں کے خلاف ہے تو پھر مطیع الرحمان کی پھانسی پر یورپ خاموش کیوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امیرجماعت اسلامی بنگلا دیش کی پھانسی پر یورپ کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کیونکہ یہ اس کا دہرا معیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بنگلا دیش نے امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمان نظامی کو 1971 میں پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام میں پھانسی دے دی تھی جب کہ ترکی نے پھانسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بنگلا دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں